گودی میں آمنہ کے گودی میں آمنہ کے

syed shajar ali manqabat

گودی میں آمنہ کے گودی میں آمنہ کے رب کا دلارا عرش کا تارا لایا ہے انوار

ہر سمت تھے اندھیرے ظلم و ستم کے ڈیرے انسانیت کو لوگوں حیوانیت تھی گھیرے
پھیلا ہے یوں اجالا آیا وہ نور والا جس کی نظر میں کوئی گورا ہے اور نہ کالا
فرقہ پرستیوں کا نکلا ہے اب دیوالہ ظلم و ستم کی یاروں دیکھو ٹوٹ گئی دیوار

پتھر کے بدلے طائف میں دیتا جو دعائیں امت کی بخشوائے گا جو سبھی خطائیں
کوئی ہو اپنے ہاتھوں سے جو کھلائے گا وہ اندھوں کا ہاتھ تھامے منزل دکھائے گا وہ
غربت زدہ یتیموں کے کام آئے گا وہ جو ہے امین اور جو ہے صادق ہے ایسا کردار

سب کفر سے بچیں گے ایماں کا راج ہوگا گودی میں آمنہ کے رب کا سراج ہوگا
لات و ہبل بنیں گے بھولی ہوئی کہانی جس وقت دین احمد پر آئے گی جوانی
ہوگی بتوں سے خالی اللہ کی نشانی دنیا کی قسمت کے بدلنے کے ہیں سب آثار

بیٹی کو دفن کرنے صحرا میں اب نہ جانا وعدہ کوئی جو کرنا پھر اس کو تم نبھانا
اب چھوڑ دینا لوگوں بیٹوں کا قتل کرنا باتوں میں چھوٹی چھوٹی آپس میں لڑنا مرنا
سن لو غریب لوگوں اب ظلم سے نہ ڈرنا سارے یتیموں بیواؤں کے آئے پالن ہار

ہیں آج مطلب بھی خوش ہیں اور خوش ہیں عمراں آمد سے ان کی لوگوں مکہ ہے پورا شاداں
میلاد کی خوشی میں جھومے ہے ڈالی ڈالی دیکھو شجر ہوئی ہے دنیا بڑی جمالی
گودی میں آمنہ کے یہ ذات ہے نرالی ہے وہ جس کو عرش پہ دے گا رب اپنا دیدار.

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *