ہر مصیبت سے بچاتے ہیں مدینے والے

syed shajar ali manqabat

ہر مصیبت سے بچاتے ہیں مدینے والے
میری بگڑی کو بناتے ہیں مدینے والے

مجھ کو رعنائی دنیا سے بھلا کیا مطلب
میری آنکھوں میں سماتے ہیں مدینے والے

قبر میں بولا فرشتوں سے یہ عاصی ٹھہرو
میری امداد کو آتے ہیں مدینے والے

ہاتھ میں مقتل شبیر کی مٹی لے کر
ام سلمہ کو دکھاتے ہیں مدینے والے

جس کا ہوتا نہیں دنیا میں کوئی بھی اپنا
اس کو کاندھوں پہ بٹھاتے ہیں مدینے والے

مست میخانۂ آقا بڑا دانا نکلا
جام ہی ایسا پلاتے ہیں مدینے والے

حشر کی تپتی ہوئی دھوپ میں ہم پیاسوں کو
جام کوثر کا پلاتے ہیں مدینے والے

کاش آ کر کے کہے مجھ سے کبھی پروائی
چل شجر تجھ کو بلاتے ہیں مدینے والے

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!