ہر سمت یہ ندا ہے مکن پور کو چلو

hafiz mujahid, حافظ مجاہد مداری

ہر سمت یہ ندا ہے مکنپور کو چلو
ملتی وہاں شفا ہے مکنپور کو چلو

چرچہ یہ ہو رہا ہے مکنپور کو چلو
میلہ لگا ہوا ہے مکنپور کو چلو

دل کہتا بارہا ہے مکنپور کو چلو
باب سخی کھلا ہے مکنپور کو چلو

صدقے میں پنجتن کے ملی ہیں بلندیاں
ہر فرد کہہ رہا ہے مکنپور کو چلو

لینا اگر ہو صدقۂ مولائے کائنات
اعلان ہو رہا ہے مکنپور کو چلو

اس کو بلندیاں نہ ملیں کیوں جہان میں
جس نے کہا سدا ہے مکنپور کو چلو

پیغام دے مجاہد خستہ جہان کو
فیضان بٹ رہا ہے مکنپور کو چلو

صاحب کلام۔۔۔۔۔۔ حافظ مجاہد مداری
har simt ye nida hai makanpur ko chalo

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *