ہر طرف کیوں ہے روشنی شاید

syed shajar ali manqabat

ہر طرف کیوں ہے روشنی شاید
ہے مدینے کی یہ گلی شاید

رنج و غم دور دور رہتے ہیں
ان کی چشم کرم اٹھی شاید

ہیں جو مجبور وہ بھی کہتے ہیں
ہوگی طیبہ میں حاضری شاید

کیوں ہے مہکا ہوا قلم کاغذ
نعت سرکار ہو گئی شاید کیا ہے

کیوں بلایا نواز کر طیبہ
رنگ لائی ہے مفلسی شاید

عرش والے بھی سن رہے ہیں اسے
یہ اذاں ہے بلال کی شاید

کیوں چمکتی جبیں ہیں بول شجر
ان کی چوکھٹ سے جا لگی شاید

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *