ہجر نبی کے غم کام آئیں طیبہ بلائیں آقا طیبہ بلائیں
سرکار سن لیں میری یہ آہیں طیبہ بلائیں آقا طیبہ بلائیں
جو زخم دل پر ہیں وہ دکھائیں طیبہ بلائیں آقا طیبہ بلائیں
ہم اپ کو حال دل سنائیں طیبہ بلائیں آقا طیبہ بلائیں
کہتی ہیں میرے دل کی صدائیں طیبہ بلائیں آقا طیبہ بلائیں
آقا ہمیں بھی خضرہ دکھائیں طیبہ بلائیں آقا طیبہ بلائیں
طیبہ میں آقا ہم کو بلانا آکے کہوں میں غم کا فسانہ
ہو جائیں پوری یہ التجائیں طیبہ بلائیں آقا طیبہ بلائیں
کیا چیز ہے یہ ہنسنا ہنسانا مہجور ہوں میں کیا مسکرانا
مل جائے چوکھٹ تب مسکرائیں طیبہ بلائیں آقا طیبہ بلائیں
آقا ہمارا مشکل ہے جینا آنکھوں میں آنسو جلتا ہے سینہ
دے دو بلاوا تسکین پائیں طیبہ بلائیں آقا طیبہ بلائیں
سمت شجر ہو چشم عنایت ہو جائے پھر سے در کی زیارت
ہوں دور اس کی ساری بلائیں طیبہ بلائیں آقا طیبہ بلائیں