ہوکس درجہ تم محترم غوث اعظم

misbahul murad

ہوکس درجہ تم محترم غوث اعظم
کہ ہو آل شاه امم غوث اعظم

مسلماں کو گھیرے ہیں غم غوث اعظم
خدارا نگاه کرم غوث اعظم

ہیں آقا مری رہنمائی کو کافی
تمہارے نقوش قدم غوث اعظم

تری نسبتوں کے پیالے سے آقا
بے شرمندہ ہر جام جم غوث اعظم

زمانہ ہمیں کیوں نہ عزت سے دیکھے
کہ ہیں آپکی آل ہم غوث اعظم

ہو محشر میں جب نفسی نفسی کا عالم
تو رکھنا ہمارا بھرم غوث اعظم

سدا دم تمہارا میں بھرتا رہوں گا
مرے دم میں جب تک ہے دم غوث اعظم

زمانہ کہے کچھ بھی مصباح لیکن
ہیں میرے خدا کی قسم غوث اعظم

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *