جہاں میں نور برسایا جناب غوث اعظم نے

مجدد مرادآبادی - mujaddid muradabadi - intekhab husain qadeeri

جہاں میں نور برسایا جناب غوث اعظم نے
ہراک سینے کو چمکایا جناب غوث اعظم نے

نگاہ مہر سے اک دم اسے ابدال کر ڈالا
جو کا شانے میں چور آیا جناب غوث اعظم نے

در غوث الوریٰ سے کوئی آتا ہی نہیں خالی
نرالا مرتبہ پایا جناب غوث اعظم نے

یہ آل نور ہیں ہر ہر ادا ہے ان کی نورانی
دلوں پر نور برسایا جناب غوث اعظم نے

قدیری کیوں نہ صدقے ہو مرا دل میری جاں ان پر
مقدر میرا چمکایا جناب غوث اعظم نے

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *