جس پہ غوث اعظم جب اک نگاہ کردیں گے

مجدد مرادآبادی - mujaddid muradabadi - intekhab husain qadeeri

جس پہ غوث اعظم جب اک نگاہ کردیں گے
کاسئہ طلب اس کا ایک پل میں بھر دیں گے

گیارہویں کے دولہا کی شان ہی نرالی ہے
ان سے مانگ کر دیکھو خلد و سیم و زر دیں گے

دو جہاں کی ہر نعمت ان کے باپ دادا کی
دولت جہاں دیں گے خلد میں وہ گھر دیں گے

ہم گدائے جیلاں ہیں فخر خوش نصیباں ہیں
نام غوث پر ہم تو دل ہی کیا ہے سردیں گے

گیارہویں کی محفل خود غوث پاک کرتے تھے
ہم تمام دنیا کو غوث کی ڈگر دیں گے

کیا کمی قدیری ہے غوث کے خزانے میں
جو بھی دل سے مانگے گا غوث خوب تر دیں گے

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *