جس کے دل میں آپ کی ہیں الفتیں شاہ امم

hafiz mujahid, حافظ مجاہد مداری

جس کے دل میں آپ کی ہیں الفتیں شاہ امم
اس پہ رحمت کی نہ کیوں ہوں بارشیں شاہ امم

آپ کی جو کر رہا ہے مدحتیں شاہ امم
خلد میں اس کو ملیں گیں راحتیں شاہ امم

سید الشہداء کے صدقے اور مدار پاک کے
سر سے میرے ٹل گئی ہیں آفتیں شاہ امم

ہے تمنا روزہ اقدس دکھا دیجیے حضور
مجھ کو دنیا کی نہ بھاتی راحتیں شاہ امم

اس کو دنیا میں کسی شے کی ضرورت ہی نہیں
جس کے دل میں آپ کی ہیں عظمتیں شاہ امم

جو درود پاک پڑھ کر سو گیا سرکار پر
دور ہوں گیں اس کی ساری کفلتیں شاہ امم

واقعی حسنین کے صدقے مجاہد کو شہا
مل رہیں ہیں ہر جگہ پر عزتیں شاہ امم

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *