madaarimedia

جمعہ کی نماز فرض ہے یا واجب اور جمعہ میں ظہر جماعت سے پڑھنا کیسا ہے؟

السلام علیکم و رحمتہ اللہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں(۱)جمعہ کی نماز فرض ہے یا واجب؟(۲)جمعہ کی نماز کے بعد ظہر جماعت سے پڑھنا کیسا ہے؟
سائل :محمد حنیف مداری پچپیڑواں بہرائچ شریف یوپی

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ:بعون الملک الوہاب اللھم ھدایۃالحق والصواب:
(۱)جمعہ کی نماز فرض عین ہے اور یہ ظہر کی نماز کے قائم مقام ہے۔ درمختار ،کتاب الصلاۃ ،باب الجمعۃ،ج:۳،ص:۵ جس جگہ شرائط جمعہ پائے جارہے ہوں مثلاً وہ جگہ شہر، قصبہ یابڑا گاوٴں ہے تو اس جگہ والوں کوچاہیے کہ وہ صرف جمعہ کی نماز ادا کریں، ظہر کی نماز ادا نہ کریں، اور جس جگہ شرائطِ جمعہ نہ پائے جارہے ہوں اس جگہ والوں کو چاہیے کہ وہ صرف ظہر کی نماز پڑھیں، جمعہ کی نماز ادانہ کریں۔اورگاؤںمیں اگر جمعہ کے نام پر نماز پڑھی گئ تو اس سے ظہر کی نماز ساقط نہیں ہوئی لہذاگاؤں میں جمعہ کے دن ظہر کی نماز پڑھنا فرض ہے اور جماعت کے ساتھ پڑھنا ضروری ہےاس کے لئے تکبیر بھی کہی جائےگی۔فتاویٰ عالمگیری میں ہے کہ گاؤں میں جمعہ کے دن بھی ظہر کی نماز اذان و اقامت کے ساتھ پڑھیں‘‘۔[فتاویٰ عالمگیری ،کتاب الصلاۃ،الباب السادس عشر فی صلاۃ الجمعۃ ،ج:۱ ص: ۱۴۹]


نوٹ :گاؤں میں اگر چہ جمعہ جائز نہیںہے صرف ظہر فرض ہے لیکن جہاںپہلے سےجمعہ قائم ہے اسے بند نہ کیا جائےگا کہ عام طور پر جو لوگ پنچ وقتی نماز نہیں پڑھتے وہ جمعہ کے نام سے آٹھ دن پر مسجد میں حاضر ہوجاتے ہیںاور اللہ و رسول کا نام لیتے ہیں۔واللہ ورسولہ اعلم ۔
کتبــــــــــــــــــــ سید مشرف عقیل غفرلہ ـــــــــــــــــ۔ــــــہ
ہاشمی دارلافتاوالقضا،موہنی شریف ،تھانہ: نانپور،ضلع :سیتامڑھی ،بہار(الہند)
۱۶/صفرالمظفر۱۴۴۱ ؁ہجری مطابق۱۶/اکتوبر ۲۰۱۹ ؁ عیسوی بروزِ بدھ

Leave a Comment

Related Post

Top Categories