حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

کہتے ہیں اولیاء زماں غوث اعظم مدار جہاں

On: October 7, 2025 10:51 AM
Follow Us:
misbahul murad

 کہتے ہیں اولیاء زماں غوث اعظم مدار جہاں
آپ دونوں کا ثانی کہاں غوث اعظم مدار جہاں

المدد مونس و بے کساں غوث اعظم مدار جہاں
دشمنی پر تلا ہے جہاں غوث اعظم مدار جہاں

مانگنے کی ضرورت نہیں لب کشائی کی حاجت نہیں
جان لیتے ہیں دل کی زبان غوث اعظم مدار جہاں

ساری نفرت مٹائیں گے ہم اور محبت بڑھائیں گے ہم
ہے کیا ہم نے عزم جواں غوث اعظم مدار جہاں

رحمت کل کے پیارے ہیں یہ فاطمہ کے دلارے ہیں یہ
اور علی کی ہیں تسکین جاں غوث اعظم مدار جہاں

جو تمہارا گدا بن گیا وقت کا بادشاہ بن گیا
پائیں اس نے سر افرازیاں غوث اعظم مدار جہاں

گردشوں کا اسے کیا خطر کیوں نہ ہو اس قدر پر نڈر
جب ہیں مصباح کے پاسباں غوث اعظم مدار جہاں

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment