حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

خدا کا شکر ہے اللہ اکبر ہم مداری لوگ

On: November 26, 2025 11:51 PM
Follow Us:

خدا کا شکر ہے اللہ اکبر ہم مداری لوگ
مقدر کے ہیں کہلاتے سکندر ہم مداری لوگ

جہاں کفر و ضلالت کا اندھیرا ہو وہاں جاکر
ہیں کر دیتے اسے ماہ منور ہم مداری لوگ

مدار دو جہاں کا نام لیکر غم کے طوفاں میں
اٹھا دیتے خود کشتی کے لنگر ہم مداری لوگ

حسین ابن علی کا نام لیکر أن واحد میں
بنا دیتے ہیں قطروں کو سمندر ہم مداری لوگ

یقیں أتا نہیں ہے تو کسی دن دیکھ لو أکر
بناتے مفلسوں کو ہیں تونگر ہم مداری لوگ

ہلا دیتے ہیں اک أن میں باطل کی بنیادیں
لگا کر نعرۂ اللہ اکبر ہم مداری لوگ

اگر ضد پر یہ آ جائیں تو واللہ أن واحد میں
عدو کا سر دکھاتے ہیں کچل کر ہم مداری لوگ

مدار پاک کا نعرہ وہیں پر ہم لگاتے ہیں
جہاں پہ ملتا ہے باطل کا لشکر ہم مداری لوگ

ہمیں درجہ شہادت۔ کا ملے گا بعد مرنے کے
مدارالعالمیں کے ہیں قلندر ہم مداری لوگ

شرافت سوئی قسمت کو جگاتے ایک ہی پل میں
لگا کے ان کے در کے سات چکر ہم مداری لوگ

از نتیجہء فکر شرافت مداری


Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment