madaarimedia

---Advertisement---

مقام اوج تو فضل خدا سے ملتا ہے

مقام اوج تو فضل خدا سے ملتا ہے
مگر رسول خدا کی رضا سے ملتا ہے

در مدار پہ انوار ہیں مدینے کے
در مدار در مصطفی سے ملتا ہے

تمہاری عظمت و توقیر کوئی کیا جانے
نسب تمہارا علی مرتضے سے ملتا ہے

لباس میلا نہیں ہوتا جسم نوری پر
ثبوت اس کا تمہاری قبا سے ملتا ہے

تمنا کرتا ہے وہ بار بار ملنے کی
جو ایک بار شہ اولیا سے ملتا ہے

بہت ضروری ہے بیعت فقیر کامل کی
اس وسیلے سے بندہ خدا سے ملتا ہے

جب آنچ دین پہ آئے تو سر کٹا ڈالو
سبق یہ واقعۂ کربلا سے ملتا ہے

سدا بزرگوں کی باتیں کیا کرو نیز
سکون تذكرۂ اولیاء سے ملتا ہے

از قلم:- زبدۃ الاصفیاء ، عمدۃ الاتقیاء ، حامل روحانیت ، پیکر نورانیت ، قبلہء عقیدت ، کعبہء محبت ، شیخ المشائخ
حضور سیدی ، سندی الحاج سید ظہیر المنعم ببن میاں صاحب قبلہ جعفری مداری رضی اللہ عنہ

---Advertisement---

Related Post

Top Categories