ماشاءاللہ آقا کا دربار نرالا ہے

syed shajar ali manqabat

ماشاءاللہ آقا کا دربار نرالا ہے کملی والا وہ میرا سرکار نرالا ہے

سرکار کا روضہ ماشاءاللہ سرکار کا چہرہ ماشاءاللہ
سرکار کی آنکھیں ماشاءاللہ سرکار کا تلوہ ماشاءاللہ

قبر میں آئے ہیں جو فرشتے کام نہ آئے ناتے رشتے
اس میں گناہوں کی کثرت تھی کھولے گئے جب میرے نوشتے
آگئے آقا لاج بچانے پہنچا قدم کو گھستے گھستے
جلوے دکھلانا ماشاءاللہ مرقد میں آنا ماشاءاللہ بخشش کا بہانہ ماشاءاللہ جنت دلوانا ماشاءاللہ
جو قبر میں لے کر آیا وہ انوار نرالا ہے کملی والا وہ میرا سرکار نرالا ہے

فاطمہ زہرا اور ہیں حیدر بنت نبی و فاتح خیبر
جن کے بچے خلد کے سرور یعنی وہ شبیر و شبر
جو ہیں جہاں میں سب سے افضل جو دنیا میں سب سے بہتر
وہ فاتح خیبر ماشاءاللہ شبیر و شبر ماشاءاللہ زہرا کے شوہر ماشاءاللہ سب آل پیمبر ماشاءاللہ
میرے محمد کا سارا گھر بار نرالا ہے کملی والا وہ میرا سرکار نرالا ہے

پیارے صحابہ کی محفل ہے جیسے خلد کی وہ منزل ہے
ایک صدیق اور اک عادل ہے جن پر شیدا سب کا دل ہے
رتبہ رضی اللہ ہیں جن کا جن کی ثنا کرنا مشکل ہے
صدیق اکبر ماشاءاللہ فاروق دلاور ماشاءاللہ عثمان و ابوذر ماشاءاللہ سلمان و حیدر ماشاءاللہ
دنیا کے گلشن میں یہ گلزار نرالا ہے کملی والا وہ میرا سرکار نرالا ہے

جس نے سورج کو پلٹایا کنکریوں سے کلمہ پڑھایا
پیاس سے تڑپے جب ہیں صحابہ انگلی سے چشمہ ہے بہایا
چاند کو دو پارہ ہے کیا اور پیڑ کو اپنے پاس بلایا
سورج پلٹانا ماشاءاللہ اور پیڑ بلانا ماشاءاللہ چشموں کو بہانہ ماشاءاللہ مختار زمانہ ماشاء اللہ
وہ دونوں جہاں کا مالک اور مختار نرالا ہے کملی والا وہ میرا سرکار نرالا ہے

جس کو علی نے علم دیا ہے ہند میں آقا نے بھیجا ہے
جعفر صادق کا بیٹا ہے حنفیت کا دیتا پتہ ہے
دیکھ شجر نور یزدانی سات نقابوں سے چھنتا ہے
چہرے پر پردہ ماشاءاللہ تا عمر کا روزہ ماشاءاللہ ہر جانب چلہ ماشاءاللہ وہ فیض کا دریا ماشاءاللہ
سب یہ بولے زندہ شاہ مدار نرالا ہے کملی والا وہ میرا سرکار نرالا ہے

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *