نعت سرور کونین
ملی مجھ کو شہرت ہے شہر مدینہ
جڑی تجھ سے نسبت ہے شہر مدینہ
قدم پڑ گئے جب سے مختار کل کے
بڑھی تیری رفعت ہے شہر مدینہ
نبئ معظم کے صدقے جہاں میں
ملی تجھ کو عظمت ہے شہر مدینہ
کبھی کاش آ جائے میرا بلاوا
یہی دل کی حسرت ہے شہر مدینہ
ہر ایک جھوم کر کہتا عاشق نبی کا
تیری اعلی قسمت ہے شہر مدینہ
محبت سے دیدار کرتے رہیں گے
غلاموں کی جنت ہے شہر مدینہ
مجاہد زمانے میں پھر کیوں نہ چمکے
لکھیں تیری مدحت ہے شہر مدینہ
۔شاعر اسلام حافظ محمد مجاہد جعفری



