madaarimedia

---Advertisement---

یارب مری تکمیل عبادت نہیں ہوگی

یارب مری تکمیل عبادت نہیں ہوگی
جو گنبد خضرا کی زیارت نہیں ہوگی

کچھ اور ہی ہوگا وہ مگر دل نہیں ہوگا
جس دل میں محمد کی محبت نہیں ہوگی

مل جائے مقدر سے جسے دشت مدینہ
پھر اس کو کبھی خواہش جنت نہیں ہوگی

جب تک یہ غلامان محمد ہیں زمین پر
برپا کبھی دنیا میں قیامت نہیں ہوگی

انسان ہوں یا جن ہوں یا حور و ملک ہوں
کس پر میرے آقا کی حکومت نہیں ہوگی

اے دوست یہ درد غم عشق نبی ہے
کونین بھی اس درد کی قیمت نہیں ہوگی

ذرات مدینہ مجھے مل جائیں تو نیر
پھر دیکھو کہ روشن میری قسمت نہیں ہوگی

از قلم:- زبدۃ الاصفیاء ، عمدۃ الاتقیاء ، حامل روحانیت ، پیکر نورانیت ، قبلہء عقیدت ، کعبہء محبت ، شیخ المشائخ
حضور سیدی ، سندی الحاج سید ظہیر المنعم ببن میاں صاحب قبلہ جعفری مداری رضی اللہ عنہ

---Advertisement---

Related Post

Top Categories