نعت سرور سناتے رہیں گے

hafiz mujahid, حافظ مجاہد مداری

نعت سرور سناتے رہیں گے
اپنے گھر کو سجاتے رہیں گے

رب اکبر کی رحمت میں عاشق
مصطفی کے نہاتے رہیں گے

اہلے ایماں عقیدت سے ہر سو
جشن آقا مناتے رہیں گے

نور خیرالبشر کے ترانے
ہر گھڑی گنگناتے رہیں گے

آل پاک نبی کی ہر اک دن
محفلیں ہم سجاتے رہیں گے

عشق آقا کا دل میں بسا لو
سارے غم دور جاتے رہیں گے

جو ہیں دشمن نبی کے مجاہد
ان کو سنی جلاتے رہیں گے

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *