نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا
کربل کے تپتے میدان میں اپنے سر کو کٹایا نانا وعدہ نبھایا
دین کی خاطر اپنے گھر کو مقتل میں ہے لٹایا نانا وعدہ نبھایا
جیسا کیا تھا آپ سے وعدہ ظلم کے بدلے صبر کیا عون محمد کو بھی ہم نے آپ کے دین پہ وار دیا
تیر ستم کھا کر بھی اصغر ہاتھوں میں مسکایا نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا
بکنے لگے سکوں کی کھنک پر جب ہر ایک کے ہیں ایماں جب ہے مٹانا چاہا دیں کو اور جلایا جب قرآں
چڑھ کر نیزے پر پھر ہم نے ہے قرآن سنایا نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا
خون دیا ہے قاسم کا اور ہم نے لہو اکبر کا دیا بازو دئے عباس کے ہم نے اور غلو اصغر کا دیا
دین کے گلشن کو ہم نے ہے اس طرح مہکایا نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا
فرض بدل ڈالیں سارے نانا کی سنت کو بدلیں چاہتے تھے ظالم ایسا کہ رب کی شریعت کو بدلیں
جو تھا یزیدیت کا ارادہ مٹی میں ہے ملایا نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا
چھوڑ کے ساری دنیا داری سچے غازی بن جائیں دیکھ کے یہ انداز سجدہ سارے نمازی بن جائیں
شہ نے شجر اپنے سر کو یوں سجدے میں کٹوایا نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا نانا وعدہ نبھایا