کیا حالت جنابت میں سحری کھاسکتےہیں

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کیا حالت جنابت میں سحری کھاسکتےہیں،روزہ ہوگا یا نہیں؟
سائل:عبد اللہ مداری
رامپور

الجواب وباللہ التوفیق

کوئی شخص حالتِ جنابت میں سحری کھانا چاہے تو کھا سکتا ہے اور سحری کھاکر اس کا روزہ رکھنا درست ہوگا۔ حالتِ جنابت میں سحری کھاکر روزہ رکھنے سے روزہ ہو جاتا ہے۔

جیسا کہ بدائع الصنائع جلد دوم ٣٠٦؃ کتاب الصوم میں مذکور ہے
“ولو اصبح جنبا فی رمضان فصومه تام عند عامة الصحابة مثل علي وابن مسعود إلخ… “

اور فتاویٰ تاتارخانیہ جلد ٣؀ ٤٨٣؃ مطبوعہ زکریا میں مذکور ہے
“واذا اصبح جنبا لا یفسد صومه “

اور در مختار جلد ٣؀ ٢٧٣؃ مطبوعہ زکریا میں ہے
“او اصبح جنبا وان بقي کل الیوم لم یفطر “

لہٰذا حالتِ جنابت میں سحری کھانے سے روزہ درست ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب۔

كتبه
بندہ محمد آصف قمر مداری عفی عنہ
خادم التدریس مدرسہ مدار العلوم گوبندہ پور بریلی
3/ رمضان المبارک 1443ھ

الجواب صحیح
خوشنود خان مداری غفر لہ
صدر المدرسین مدرسہ مذکورہ و ناظم اعلیٰ دار الافتا مداریہ


Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *