نور حق کا آیئنہ صدیق اکبر آپ ہیں
ہم خیال مصطفی صدیق اکبر آپ ہیں
اہل حق کے رہنما صدیق اکبر آپ ہیں
یار غار مصطفی صدیق اکبر آپ ہیں
عکس خلق مصطفی صدیق اکبر آپ ہیں
پیکر صدق و صفا صدیق اکبر آپ ہیں
مصطفی کے روبرو جسنے پڑھائی ہے نماز
مرحبا صد مرحبا صدیق اکبر آپ ہیں
آپکا احسان ساری دنیا کے لوگوں پہ ہے
ساری دنیا نے کہا صدیق اکبر آپ ہیں
امت ختم الرسل کی ناؤ کے اول ترین
شک نہیں ہے نا خدا صدیق اکبر آپ ہیں
اپنا سارا مال و زر راہ خدا میں دیدیا
دلسے آقا پر فدا صدیق اکبر آپ ہیں
اک شرافت ہی نہیں کہتا ہر ایک امتی
نائب خیرالوریٰ صدیق اکبر آپ ہیں
از قلم
مولاناشرافت علی شاہ مرغوبی
مداری سرنیاں سی بی گنج بریلی



