۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رحمت کے خزانے بٹوانے آیا ہے ربیع النور کا چاند
ہم سب میں محبت پھیلانے آیا ہے ربیع النور کا چاند
ہر اک ذرے کو مہکانے آیا ہے ربیع النور کا چاند
عالم میں خوشیاں برسانے آیا ہے ربیع النور کا چاند
گھر بار گلی کو سجوانے آیا ہے ربیع النور کا چاند
دل عشق نبی سے چمکانے آیا ہے ربیع النور کا چاند
سرکار مدینہ کو جو بھی کہتا ہے بشر اپنا جیسا
اس کا دل دیکھو جلوہ نے آیا ہے ربیع النور کا چاند
مرزا کا یہ دعوی جھوٹا تھا الہام ہوا ہے مجھکو بھی
ہے ختم نبوت۔ بتلانے۔ آیا ہے ربیع النور کا چاند
سرکار رسالت کے صدقے ملتی ہے جہاں بھر کو نعمت
اور ذکر محمد کروانے آیا ہے ربیع النور کا چاند
میلاد نبی کو جو بدعت کہتے ہیں مجاہد ان سے کہو
پیغام وحدت بتلانے آیا ہے ربیع النور کا چاند
شاعر اسلام حافظ مجاہد مداری پیلی بھیت شریف یو پی



