رحمت الہی سے آقا وہ ہمارے ہیں

huzoor babban miyan

رحمت الہی سے آقا وہ ہمارے ہیں
لاڈلے جو حیدر کے مصطفی کے پیارے ہیں

کشتئ ولایت کے تم ہو ناخدا مولا
لاکھوں بحر عرفاں میں تم نے پار اتارے ہیں

منزل محبت کے تم ہو رہبر کامل
کارواں محبت کے ساتھ ہی تمہارے ہیں

اس طرف بھی ایک ساغر مصطفی کی الفت کا
ہم بھی پیاس کے مارے آپ کے سہارے ہیں

زندگی میں جنت کا لطف اس کو آیا ہے
ارض قطب عالم میں جس نے دن گزارے ہیں

آج بھی ہے موج افگن علم مصطفی جن میں
تیرے لب سے وہ پھوٹے مصطفی کے دھارے ہیں

وہ مدار عالم کا آستاں ہے اے نیر
جس جگہ مدینے کے ہر طرف نظارے ہیں

rahmate ilahi se aaqa wo hmare hain

منقبت : حضور ببن میاں علامہ نیر مکنپوری

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *