رسولوں کے سرور دو عالم سے بہتر

رسولوں کے سرور دو عالم سے بہتر خدائی کے دلبر حضور آ گئے ہیں
سخاوت کا ساون، محبت کا درپن کرم کا سمندر حضور آ گئے ہیں

دُرود اور سلاموں کے گونجیں گے نغمے بہاروں کی گودی میں جھولیں گے کلمے
ہوا گا رہی ہے خوشی کے ترانے حلیمہ کے گھر پر حضور آ گئے ہیں

مٹا آج دنیا سے دور جہالت ہوئی دور کفر و ضلالت کی ظلمت
ہے نور رسالت سے ہر ایک گوشہ منور منور حضور آگئے ہیں

ہوئے دور غم آج سارے جہاں کے ہوئے چہرے روشن زمیں آسماں کے
چراغ مسرت سے سارے جہاں میں چراغاں ہے گھر گھر حضور آگئے ہیں

نہ کیوں مکر کا دیوتا ہوش کھوئے نہ کیوں جھوٹ سر پھوڑ کر کر اپنا روئے
صدا کوہِ فاران سے آ رہی ہے صداقت کے پیکر حضور آ گئے ہیں

ہیں زیرِ نگیں اُن کے سارے زمانے بنایا انہیں رحمتِ کُل خُدا نے
مصیبت کے مارو! اُسی کو پکارو بنانے مقدر حضور آ گئے ہیں

لئے دل میں بیٹھا ہوں بس یہ تمنا چمک جائے میری اُمیدوں کو دُنیا
کبھی کاش کہہ دے کوئی مجھ سے آ کر اے واصف ترے گھر حضور آ گئے ہیں

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *