رتبہ ہے عالیشان مدار اعظم کا

رتبہ ہے عالیشان مدار اعظم کا
جاری ہے فیضان مدار اعظم کا

کس کو ہے عرفان مدار اعظم کا
چہرا ہے قرآن مدار اعظم کا

عشق نبی سے دل میں چراغاں کرتا ہے
دیکھو ہر فرمان مدار اعظم کا

انکی بلندی انکی سخاوت کیا کہنا
منگتا ہے سلطان مدار اعظم کا

دونو جہاں میں پائے گا ذلت وہ رضی
جس نے کیا اپمان مدار اعظم کا

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *