
سلام ببارگاہ حضور مدار العالمین رضی اللہ تعا لی عنہ
اے امین نور قدرت آپ پر لا کھوں سلام
قاسم فیض نبوت آپ پر لا کھوں سلام
عالم علم لدنی وا قف راز نہاں
کاشف سر حقیقت آپ پر لا کھوں سلام
آپ کو مشکل نہیں ہے دور ہو مشکل میری
ہو اگر چشم عنایت آپ پر لا کھوں سلام
تھام کر جالی تمہاری بس یہی کہتا رہوں
ناظم نظم ولایت آپ پر لا کھوں سلام
اے اسیر ز لف احمد، اے شمیم باغ دیں
پر تو مہر رسالت آپ پر لا کھوں سلام
کہتے ہیں حور و ملا ئک در پہ آکر بادب
اے شہنشاہِ ولایت آپ پر لا کھوں سلام
اولیاء کہتے ہیں اپنا سر جھکا کر آپ سے
آپ ہیں جان ولایت آپ پر لا کھوں سلام
روز محشر مشکلیں آسان میری کیوں نہ ہوں
اپ گر کردیں شفاعت آپ پر لا کھوں سلام
از طفیل حضرت ار غون از بر کیلئے
کھول دیں باب عنایت آپ پر لا کھوں سلام
خادم استانہ قطب المدار سید ازبر علی ارغونی مداری