سردار ارم فاتح خیبر کا ہے بیٹا شبیر ہمارا

سردار ارم فاتح خیبر کا ہے بیٹا شبیر ہمارا
ہر اولیاء اللہ کی آنکھوں کا ہے تارا شبیر ہمارا

قدموں میں اس کے خود ہی چلا آتا سمندر کربل کی زمین پر
کر دیتا اگر ایک وہ انگلی کا اشارہ شبیر ہمارا

فوج یزیدیت میں ہے کہرام مچ گیا جس وقت ہے آیا
لے کر کے ذولفقار وہ حیدر کا دلارا شبیر ہمارا

جس آخری سجدے نے بچائی ہے یقینا اسلام کی عظمت
تیر و تبر کے سائے میں کرتا ہے وہ سجدہ شبیر ہمارا

ہے ذکر جمیل اس کا ہمیں جان سے پیارا کہتے ہیں حسینی
جو سنیوں کی جان ہے حیدر کا پیارا شبیر ہمارا

ہو کر کے با ادب ذرا یہ تعزیہ چومو پیارے حسینیوں
ہیں اس میں مکیں سرور عالم کا نواسہ شبیر ہمارا

مولا علی کا لاڈلہ زہرا کا نور عین محبوب حسن کا
نور رسول پاک کا اے شاد ہے ٹکڑا شبیر ہمارا

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *