ساری دنیا میں یہ ہے چرچا مدارالعالمیں
مثل کعبہ آپ کا روضہ مدارا لعالمیں
اسکے در پہ سر جھکاتے ہیں سلاطین جہاں
بن گیا جو آپ کا منگتا مدارالعالمیں
سر اٹھائے پھر رہا ہے ہند میں ہر اک گدا
ڈال کر کے آپ کا پٹہ مدارالعالمیں
اولیاء سر کو جھکاتے ہیں جہاں پر با ادب
آپ کا پیارا ہے وہ قصبہ مدارالعالمیں
شیخ لاہوری کی نظروں سے اگر دیکھے کوئی
لگتا ہے ہے. جلوہ ترا کعبہ.مدارالعالمیں
شکل ایسن میں ہے جاری آج بھی ہر اکطرف
آپ کے فیضان کا دریا مدارالعالمیں
جو بھی ہیں عشاق حاضر آپ کے دربار میں
جان من کا دیجیئے صدقہ مدارالعالمیں
آج بھی یہ کہہ رہے ہیں اہل دل اہل نظر
آپ کا دربار ہے اعلیٰ مدارالعالمیں
گردش ایام کا اس کو کوئی خطرہ نہیں
ہو گیا جو آپ کا شید.ا مدارالعالمیں
یہ شرافت المداری عمر بھر بن کر رہے
آپ کی اولاد کا شید ا مدارالعالمیں
از نتیجہء فکر
نقیب مداریت
مولانا شرافت
علی مداری بریلی
25 جون 2020



