حمد
شہر نبی اک بار دکھا دے یا اللہ
عشق نبی کا نور ہے جن کی فطرت میں
دل میں ایسے دیپ جلادے یا اللہ
عقل و شعور ہوش و خرد سب تو لے لے
بس ان کا دیوانہ بنادے یا اللہ
قبر میں وہ نوری چہرہ دکھلائیں گے
آداب دیدار سکھا دے یا اللہ
قدموں میں ہم کلمہ پڑھنے والوں کے
پھر ساری دنیا کو جھکا دے یا اللہ
جو بھی نبی کو اپنا جیسا کہتے ہیں
ان کی حقیقت سب کو دکھا دے یا اللہ
کاش جہاں کے گوشے گوشے میں شہرت
نعت نبی سے دھوم مچادے یا اللہ