madaarimedia

اسے بھی حقارت سے مٹی نہ کہیے وہ خاک شفا جو یہاں اڑ رہی ہے

 اسے بھی حقارت سے مٹی نہ کہیے وہ خاک شفا جو یہاں اڑ رہی ہے

یہ اس سرز میں کی ہیں پر نور گلیاں جہاں روضۂ پاک زندہ دلی ہے


مکنپور اک سمت اک سمت طیبہ میں ہوں درمیاں اب مجھے کیا کمی ہے

مرے اک طرف ہے کرم کا سمند ر مرے اک طرف فیض کی اک ندی ہے


جو انوار غوث الوری بن کے چکا وہ بی بی نصیبہ کی آنکھوں کا تارہ

نہ کیوں زندگی پاتا آقا نے اس سے کہا تھا کہ تو جان من بنتی ہے


ٹھہر جا زمانے کی گردش ٹھہر جا ابھی اور بھی دیکھنے دے یہ روضہ

نہیں مطمئن میری ذوق نظر ہے نگاہوں میں ہاتی ابھی تشنگی ہے


ہر اک دل میں ہے حاضری کی تمنا اسے ہر کوئی چومنا چاہتا ہے

حسیں کس قدر ہے تیرا آستانہ تری جالیوں میں عجب دلکشی ہے


جو آئے یہاں ہو تو اے آنے والو محبت کے سانچے میں دل اپنا ڈھالو

یہاں آئینہ اپنے دل کو بنا لو مدار جہاں کی نظر دیکھتی ہے


ترے نام کی سب ہی جیتے ہیں مالا نہ جانے بھرے آج کس کا پیالا

جو دولہا کو بھا جائے دلہن وہی ہے پیا جس کو چاہے سہاگن وہی ہے


جو الفاظ دل سے نکلتے ہیں محضر مچلتے لبوں پہ ہیں وہ درد بن کر
مناقب کہوں مجھ کو توفیق دیجے مرے آقا میری تمنا یہی ہے
  ——

جو کوئی غوث تو کوئی مدار ہوتے ہیں

 جو کوئی غوث تو کوئی مدار ہوتے ہیں

غلام سرور دیں باوقار ہوتے ہیں


یہ کہکشاں یہ فلک اور یہ مہر و ماه نجوم

ہزار جان سے تم پر نثار ہوتے ہیں


بغیر اذن لگاتے نہیں ہیں منہ سے شراب

تمہارے مست بڑے ہوشیار ہوتے ہیں


یقین رکھتے ہیں جو ان کی نا خدائی پر

وه لوگ بحر مصیبت سے پار ہوتے ہیں


ہے ان کی آنکھوں کا ہر قطرہ گوہر نایاب

فراق طیبہ میں جو اشک بار ہوتے ہیں


جو ظلم ڈھاتی کسی امتی پہ ہے دنیا

مرے حضور بہت بے قرار ہوتے ہیں


جو سر پہ رکھتے ہیں نعلین مصطفیٰ محضر

قسم خدا کی وہی تاجدار ہوتے ہیں
 ——

دل ہے شیدا مدار اعظم کا

 دل ہے شیدا مدار اعظم کا لب پہ چرچہ مدار اعظم کا نور بکھرا یہاں ہے ہر جانب عرس آیا مدار اعظم کا ناز کرتے ہیں متقی جس پر ہے وہ تقوی مدار اعظم کا madaarimedia ہند کے جتنے ہیں ولی سب نے فیض پایا مدار اعظم کا رب کرے گا قبول تیری دعا دے … Read more

ہم ہیں مدار والے ہم ہیں مدار والے


 ہم ہیں مدار والے ہم ہیں مدار والے

نانا نبی ہمارے دادا علی ہمارے

حسنین و فاطمہ کے ہم ہیں جگر کے پارے

عظمت کے ہیں ہماری قرآن میں حوالے

ہم سے الجھنا کوئی آساں نہیں ہے لوگوں

ہمت اگر ہے تم میں پھر چھیڑکے تو دیکھو

ہوجائیں گے یقینا خود منھ تمہارے کالے

MadaariMedia.com

وہ شیخ عبد حق ہوں یا کہ ہوں الف ثانی

قطب المدار ہو تم سب نے یہ بات مانی

تجھ سے ہی آئی آقا ہے دین پر جوانی

دیکھے تو کوئی جاکر تفسیر میں حوالے

Read more

ہر ایک ہے شیدائی ہر ایک ہے دیوانہ


 हर एक है शैदायी हर एक है दीवाना
 सरकार का ऐसा है अन्दाज करीमाना 

मैंखार हैं छलकाते मै इश्के रिसालत की
 है रश्के मै कौसर सरकार का मैखाना 

बेकार है आकाई मेरे लिये ऐ आका 
हस्ती जो मेरी गुजरे इस दर पे गुलामाना

अब अपनी मुहब्बत से लिल्लाह इसे भर दो
अय कुत्बे जहां शायद खाली है यह पैमाना

Read more

Top Categories