madaarimedia

محشر کے روز شافع محشر کے آس پاس

 
محشر کے روز شافع محشر کے آس پاس
امت نبی کی ہوگی پیمبر کے آس پاس

ہالہ ہو جیسے چاند کا اصحاب اس طرح
بیٹھے ہوئے ہیں نور کے پیکر کے آس پاس

ہجرت کی شب رسول کے بستر پہ ہیں علی
کس کی مجال آئے جو بستر کے آس پاس

خطبہ نبی نے روک کے گودی میں لے لیا
جب آگئے حسین ہیں ممبر کے آس پاس

جس گھر پہ نام حیدر کرار کرار ہے ہے لکھا
کوئی بلا نہ آئے گی اس گھر کے آس پاس

اللہ مجھ کو بخش دے ائے شاد بال و پر
اڑتا رہوں گا میں بھی تیرے در کے آس پاس

اسکو آگے بھی شئیر کریں

پھیلی عالم میں ضیاء ہے یہ خوشی کی بات ہے

 
پھیلی عالم میں ضیاء ہے یہ خوشی کی بات ہے
نور والا آگیا ہے یہ خوشی کی بات ہے

آمد خیر الوری ہے یہ خوشی کی بات ہے
سب کے لب پر مرحبا ہے یہ خوشی کی بات ہے

جو ہے سب نبیوں میں اعلیٰ گھر میں عبد اللہ کے
روشنی پھیلا ہوا ہے یہ خوشی کی بات ہے

لہلہاہی دیں کی کھیتی جب محمد آگئے
کفر کا دم مٹ گیا ہے یہ خوشی کی بات ہے

جب رسول پاک آئے غم کے مارے بول اٹھے
سب کا ماور آگیا ہے یہ خوشی کی بات ہے

کاش یہ کہتا ہوا طیبہ کی جانب میں چلوں
یاد آقا نے کیا ہے یہ خوشی کی بات ہے

جو کبھی تھا دیں کا دشمن دیکھ کر روئے نبی
وہ بھی کلمہ پڑھ رہا ہے یہ خوشی کی بات ہے

جو حسین پاک کے عاشق ہیں اور مولائی ہیں
ان کا ہر سو دبدبہ ہے یہ خوشی کی بات ہے

رحمت کو نین آئے آگ نفرت کی بجھی
کہہ رہی باد صبا ہے یہ خوشی کی بات ہے

الله الله معجزه سرکار کا دیکھو ذرا
چاند دو ٹکڑے ہوا ہے یہ خوشی کی بات ہے

ہنس رہے ہیں غم کے مارے دیکھتا یہ شاد ہے
اور شیطاں رو رہا ہے یہ خوشی کی بات ہے

اسکو آگے بھی شئیر کریں

دیکھنے آقا کا نوری در بار طیبہ چل

 
دیکھنے آقا کا نوری در بار طیبہ چل
پیارے نبی کا دل میں بسا کر پیار طیبہ چل

ہر لمحہ ہر آن برستی رحمت باری ہے
دیکھنا اُن کے در کی ہر شئے پیاری پیاری ہے
جنت بھی ان کے در پہ ہے نثار طیبہ چل

کوئی مسافر طیبہ نگر کو جب بھی جاتا ہے
آنکھ برستی ہے اور دل میرا بھر آتا ہے
دل کہتا ہے رو کر بار مبار طیبہ چل

رحمت عالم ہیں جو اس سرکار کی بستی ہے
امن و محبت اور اخلاص و پیار کی بستی ہے
دشمن جب ہو جائیں سب سنسار طیبہ چل

گرد گناہوں کی جب تیرے دل پر چھا جائے
اور شفاء جب تیرا دل نہ شاد نہ پائے
جب ہو جائے دل تیرا بیمار طیبہ چل

اہل بیت پاک کا طیبہ مرجع و ماوا ہے
ائے طیبہ کو چلنے والے میرا دعوہ ہے
یاد نہ آئے گا تجھ کو گھر بار طیبہ چل

شاد ہر اک محفل میں جن کی نعت سناتا ہے
وہ جن کی عظمت کے گن تو ہر سو گاتا ہے
ان کے در پر پڑھنے کچھ اشعار طیبہ چل

اسکو آگے بھی شئیر کریں

نہ گلستاں سے نہ گل اور کلی سے پیار کرو

  نہ گلستاں سے نہ گل اور کلی سے پیار کروجو خلد چاہو تو پیارے نبی سے پیار کروغریب لوگوں کو آقا گلے لگاتے ہیںسلیقہ جینے کا ہم کو وہ یوں سکھاتے ہیںغرور چھوڑ دو اور ہر کسی سے پیار کرونہ جانے کون سے رستے سے گزرے شاہ اممنہ جانے کس جگہ حسنین نے رکھے … Read more

کتنی بلند و بالا ہے عظمت رسول کی

  کتنی بلند و بالا ہے عظمت رسول کیاللہ پاک کرتا ہے مدحت رسول کیاس کو نہیں ہے نار جہنم کا کوئی خوفجس شخص کے ہے دل میں محبت رسول کیبے بس ہر اک لفظ ہے مدح حضور میںلفظوں میں کیا بیان ہو صورت رسول کیائے آمنہ ہے مریم و حوا کو تجھ پہ نازگھر … Read more

صل علی محمد صلی علی محمد صل علی محمد صلی علی محمد

صل علی محمد صلی علی محمدصل علی محمد صل علی محمدبدر الدجی محمد شمس الضحی محمدخیر الوری محمد صلی علی محمد محشر کے روز ہوگی ہر سمت نفسی نفسیتڑپائے گی سبھی کو سورج کی تیز گرمیچھائے گی تب سروں پر تیری ردا محمدصلی علی محمد صلی علی محمددھرتی یہ چاند تارے صدقہ ہے سب تمہارااور … Read more

میری ہی نہیںب سارے زمانے کی خوشی ہے

  میری ہی نہیںب سارے زمانے کی خوشی ہےکونین میں سرکار کے آنے کی خوشی ہےہر ایک گلی کوچہ و بازار سجے ہیںسرکار کی میلاد منانے کی خوشی ہےآئے ہیں نبی چھائی گھٹا دہر میں ہر سواللہ کی رحمت میں نہانے کی خوشی ہےبھنورے کو پپیہے کو نسیم سحری کونغمات نبی سب کو سنانے کی … Read more

وہ چاہیں سورج پلٹائیں اُن کے ئے سب ممکن ہے

  وہ چاہیں سورج پلٹائیں اُن کے ئے سب ممکن ہےپتھر سے کلمہ پڑھوائیں اُن کے لئے سب ممکن ہےکوئی بھی ایسا کام نہیں جو اُن کے لئے نا ممکن ہو نا ممکن ممکن وہ بنائیں اُن کے لئے سب ممکن ہےطائف کے میدان میں جس نے زخمی کئے اُن سب کے لئےپتھر کھا کر … Read more

پیمبروں کے پیمبر کوئی جواب نہیں

  پیمبروں کے پیمبر کوئی جواب نہیںتمہارا شافع محشر کوئی جواب نہیںدیار سرور عالم کے ذرے ذرے کایہ کہتے ہیں مہو اختر کوئی جواب نہیںتمہی ہو شیر خدا کے تمہی ہو سیف اللہتمہارا فاتح خیبر کوئی جواب نہیںنبی کے دین کو تو نے بلندیاں بخشیتیرا ائے سبط پیمبر کوئی جواب نہیںیزیدی ہار گئے تیرے ایک … Read more

ہر ایک سو جو اُجالا ہے اور کچھ بھی نہیں

  ہر ایک سو جو اُجالا ہے اور کچھ بھی نہیںنبی کے نور کا صدقہ ہے اور کچھ بھی نہیںیہ جو گلاب مہکتا ہے اور کچھ بھی نہیںنبی کا اس میں پسینہ ہے اور کچھ بھی نہیںمدینے جاتا رہوں جب تلک حیات رہوںیہ آرزو یہ تمنا ہے اور کچھ بھی نہیںہماری آنکھوں نے جب سے … Read more

Top Categories