تذکرہ ان کا محفل میں ہوگا ہر جگہ جان من جنتی کا

hafiz mujahid, حافظ مجاہد مداری

تذکرہ ان کا محفل میں ہوگا ہر جگہ جان من جنتی کا
خلد میں لے کے جائیگا سبکو آسرا جان من جنتی کا

عرش سے فرش تک ہو رہا ہے تذکرہ جان من جنتی کا
رب تعالی نے اونچا کیا ہے مرتبہ جان من جنتی کا

آپ کی عظمتوں کے ترانے گا رہا ہے یہ سارا زمانہ
قطب عالم کے صدقے ہے قائم دبدبہ جان من جنتی کا

در پہ آئے ہیں سائل تمہارے خالی دامن کو اپنے پسارے
مانگتے رب اکبر کو دے کر واسطہ جان من جنتی کا

جو بھی دل سے ہوا ان کا شیدا پا گیا ہے وہ جنت کا رستہ
اس سے راضی ہیں قطب دو عالم جو ہوا جان من جنتی کا

تاجور انکی چوکھٹ پہ آکے اس لئے سر جھکائے ہیں سارے
ہیں نبی انکے انکے علی ہیں ہے خدا جان من جنتی کا

اک مجاہد نہیں میرے آقا کہتا ہے اب یہ سارا زمانہ
ہو رہا ہے ہر اک سمت جگ میں تذکرہ جان من جنتی کا

صاحب کلام۔۔۔۔۔ حافظ مجاہد مداری
tazkira unka mahfil men hoga har jagah janeman jannati ka

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *