تھاما ہے دامن تمهارا یا علی مشکل کشاء

تھاما ہے دامن تمهارا یا علی مشکل کشاء
تم ہی ہو میرا سہارا یا علی مشکل کشاء

مشکلیں ساری میری ایک پل میں آساں ہو گئیں
جب کبھی ہمنے پکارا یا علی مشکل کشاء

مجھ کو ہر جانب سے غم نے گھیر رکھا ہے شہا
تم ہی ہو میرا سہارا یا علی مشکل کشاء

مشکلیں پل میں ہماری دور ہو جائیں رضی
آپ جو کر دیں اشارا یا علی مشکل کشاء

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *