تم صرف بشر ہو یا نور خدا ہو تم آخر کیا ہو تم آخر کیا ہو

syed shajar ali manqabat

تم صرف بشر ہو یا نور خدا ہو تم آخر کیا ہو تم آخر کیا ہو
قرآں بھی تمہارا خود مدح سرا ہو تم آخر کیا ہو تم آخر کیا ہو

تم نعمت رب ہو تم فخر عرب ہو تم امی لقب ہو تم عالی نسب ہو
تم جیسا کسی نے دیکھا نہ سنا ہو تم آخر کیا ہو تم آخر کیا ہو

والشمس ہے چہرہ ولیل ہیں زلفیں والنجم ہیں دنداں مازاغ ہیں آنکھیں
قرآں کے سپاروں میں جلوہ نما ہو تم آخر کیا ہو تم آخر کیا ہو

جنت پہ حکومت کوثر پہ حکومت شہروں پہ حکومت ہر گھر پہ حکومت
ایک ٹوٹی چٹائی پر جلوہ نما ہو تم آخر کیا ہو تم آخر کیا ہو

جبریل یہ بولے ایک تارا دیکھا فرمایا نبی نے وہ تارا میں تھا
پھر طائر سدرہ یہ سوچ رہا ہو تم آخر کیا ہو تم آخر کیا ہو

ہر سمت ہو ظاہر ہر قلب میں پنہا حیران نظر ہے اور عقل پریشاں
تو منزل ہو یا منزل کا پتہ ہو تم آخر کیا ہو تم آخر کیا ہو

ہے تم کو شجر نے آنکھوں میں سجایا اور عشق تمہارا ہے دل میں بسایا
تم آنکھ کی ٹھنڈک تم دل کی جلا ہو تم آخر کیا ہو تم آخر کیا ہو

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *