ولیوں کے سلطان مدار اعظم ہیں
کتنے عظیم الشان مدار اعظم ہیں
ارض ہند پہ شہر نبی سے جو لائے
رب کا ہے قرآن مدار اعظم ہیں
ملک ہند کے ہر اک بچے پر یارو
ہے جسکا احسان مدار اعظم ہیں
شیخ برہمن غوث قطب ابدال سبھی
ہیں جس پہ قربان مدار اعظم ہیں
پل میں مالا مال جو کرتا منگتوں کو
ایسے اک دھنوان مدار اعظم ہیں
ہند کے رہنے والے ہر اک مسلم کو
جس نے دیا ایمان مدار اعظم ہیں
لوگو شرافت حنفی مداری کے سر پر
ہے جس کا فیضانِ مدار اعظم ہیں

