وہ جس کو حسنین کا نانا اچھا لگتا ہے
اس کو ہی میلاد منانا اچھا لگتا ہے
اقا کی میلاد کا موقع جب بھی اتا ہے
تو گھر گلیاں بازار سجانا اچھا لگتا ہے
جس کے دل میں پیار بسا ہے فخرے نبوت کا
اس سے ہی بس ملنا ملانا اچھا لگتا ہے
ذکرے رسالت کی محفل سے جو بھی جلتے ہیں
ان لوگوں کو اور جلانا اچھا لگتا ہے
کہتے ہیں یہ طیبہ کے ہوائیں اٹھلا اٹھلا کر
اپنی قسمت پر اترانہ اچھا لگتا ہے
جس محفل میں پیارے نبی کی باتیں ہوتی ہیں
ہم کو اس محفل میں جانا اچھا لگتا ہے
ناز کرے وہ اپنی پیاری ماں کی پاکی پر
مولا علی کا جس کو گھرانہ اچھا لگتا ہے
جس کے در کا دانہ پانی دنیا کھاتی ہے
اس کے در کا صدقہ کھانا اچھا لگتا ہے




