یہ سینہ ٹھوک کر کہتے مدارالعالمیں والے
نہیں باطل سے ہیں ڈرتے مدارالعالمیں والے
مداری سلسلے کے منکروں سن لو ذرا تم بھی
مخالف سے نہیں ڈرتے مدارالعالمیں والے
مدارالعالمیں کے دشمنوں کا حال کیا ہوگا
یہی ہر اک کو بتلاتے مدارالعالمیں والے
جو اہل بیت کے منکر ہیں ان کو کیا ڈرائیں گے
سدا حق بات ہیں کہتے مدارالعالمیں والے
تیرے دل میں مجاہد ہے محبت پیارے آقا کی
دعائیں خوب ہیں دیتے مدارالعالمیں والے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجاہد مداری۔۔۔۔۔۔۔۔


