یوں ہی نہیں یہ ہونٹ ہمارے نیلے ہیں

یوں ہی نہیں یہ ہونٹ ہمارے نیلے ہیں
سچائی کے بول بڑے زہریلے ہیں

پگ پگ پر یہ دل کا شیشہ ٹوٹے ہے
جیون کے رستے کتنے پتھریلے ہیں

ہم بھی ہنسے تھے یہ تو ہم کو یاد نہیں
مدت سے آنکھوں کے پپوٹے گیلے ہیں

دیکھو چیخیں ڈوب گئیں تنہائی میں
ہاتھ کسی کے شاید ہوئے پیلے ہیں

سچ بتلا دے کس نے بھر دی ہے یہ کسک
کوئیل تیرے گیت بڑے در دیلے ہیں

جن پتوں نے لالی دی تھی پھولوں کو
اب دیکھو وہ پتے پہلے پہلے ہیں

پاؤں ہوئے ڈگمگ ڈگمگ جس نے دیکھا
رہبر اس کے کتنے نین نشیلے ہیں

Ghazal Rahbar Makanpuri “Yoonhi Nahin Ye Hont Hamare Neele Hain”

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *