حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

آئیں طوفاں جو آنے والے ہیں

On: March 5, 2025 6:50 PM
Follow Us:

  

منقبت مدار العالمین کلام حسان الہند
علامہ معزز حسین ادیب مکنپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ 

آئیں طوفاں جو آنے والے ہیں
میرے آقا بچانے والے ہیں

حشر میں کام آنے والے ہیں
یہ نبی کے گھرانے والے ہیں

اپنے آقا کے آستاں کے سوا
ہم کہاں سر جھکا نے والے ہیں
Madaarimedia.com
راحت قلب و جاں تمہاری نظر
سیکٹروں دل دکھانے والے ہیں

ہم کو گنگ و جمن سے کیا مطلب
ہم تو ایسن نہانے والے ہیں

بیر رکھتے ہیں اپنے محسن سے
جانے کیسے زمانے والے ہیں

ہوشیار اہل بوش و اہل نظر
اب یہ جلوہ دکھانے والے ہیں

موج برہم کا خوف کیا ہے ادیب
پار آقا لگانے والے ہیں
—————–
Madaarimedia.com



Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment