madaarimedia

الله الله شمع غار حرا صل علیٰ

 الله الله شمع غار حرا صل علیٰ

سارا عالم جس نے روشن کر دیا صل علیٰ


مالک کوثر اے محبوب خدا صل علیٰ

ناز بردار شهید کربلا صل علیٰ


کس کی آمد ہے کہ کہتے ہیں زمین و آسماں

مرحبا صد مرحبا صد مرحبا صل علی


رہ گئی ہیں دم بخود دونوں جہاں کی گردشیں

دیکھ کر معراج ختم الانبیاء صل علیٰ


روح نے تسکین پائی بے کلی رخصت ہوئی

والہانہ میں نے جب بھی کہہ دیا صل علیٰ


حشر کا دن ہے گنہ گاروں پہ ہے سایہ فگن

گیسوئے آقا میں رحمت کی گھٹا صل علی


خون سے طائف میں تر تھا آپ کا نوری بدن

آپ کے ہونٹوں پہ تھی پھر بھی دعاصل علیٰ


مانگ لے”مصباح” ان کا غم خدا سے مانگ لے

جو خلیل اللہ کا تھا مد عاصل علیٰ
ـــــــــ

——


Leave a Comment

Related Post

Top Categories