madaarimedia

اے مدار جہاں اے مدار جہاں

   

منقبت مدار العالمین کلام حسان الہند
علامہ معزز حسین ادیب مکنپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ 

نور ہی نور ہے آپ کا آستاں
اے مدار جہاں اے مدار جہاں

آپ ہیں مرجع شاه شاهنشان
آپ سے رشک فردوس ہندوستان
آپ کے معترف ہیں زمین و زماں

اے مدار جہاں اے مدار جہاں

آپ آئے یہاں تھے بحکم نبی
بہر امداد تھی روح مولا علی
روکتیں کیا سمندر کی گہرائیاں

اے مدار جہاں اے مدار جہاں
Madaarimedia.com
عالم ہجر میں دل کو بے ساختہ
یاد آتا ہے جس دم در مصطفى
چوم لیتا ہوں روضہ کی میں جالیاں

الے مدار جہاں اے مدار جہاں

دل سے زعم خودی کو فنا کر گئیں
آن کی آن میں سوختہ کر گئیں
جب گریں آپ کے قہر کی بجلیاں

اے مدار جہاں اے مدار جہاں

روز محشر ادیب اسلئے تھا بچا
اس کا افسانۂ غم پڑھا جب گیا
آپ کا نام تھا درمیاں درمیاں

اے مدار جہاں اے مدار جہاں
—————–
Madaarimedia.com



Leave a Comment

Related Post

Top Categories