حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

اے مرے دل یہ بتا حال ترا کیا ہوگا

On: March 5, 2025 5:47 PM
Follow Us:
 اے مرے دل یہ بتا حال ترا کیا ہوگا

سامنے آنکھوں کے جب گنبد خضری ہوگا


وہ جہاں نور شب و روز برستا ہوگا

ہاں وہی جنت دل گنبد خضری ہوگا


خواب میں جس نے بھی سرکار کو دیکھا ہوگا

خواب جھوٹا نہیں ہو سکتا وہ سچا ہوگا


جس نے آقا کے پیسنے کو لگایا ہوگا

نسل کا اس کی ہر اک فرد مہکتا ہوگا


رب نے تخلیق کئے جس کے لئے دونوں جہاں

سوچئے کیا کوئی اس کے لئے پردہ ہوگا


بر میں راج اندھیروں کا تو ہوگا لیکن

ان کے آنے سے اجالا ہی اجالا ہوگا


سچ بتا کیسے تھے آقا مرے بدر کامل

تونے تو سرور کونین کو دیکھا ہوگا


غم اسے اپنی یتیمی کا نہ ہوگا محضر

جس کے سر پر مرے سرکار کا سایہ ہوگا
 ——

—–

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment