بے سہارا ہوں سہارا چھن گیا قطب المدار
دیجئے ہم بے کسوں کو آسرا قطب المدار
ایسا لگتا ہے کہ جیسے میری دنیا لٹ گئی
جب سے تنہا چھوڑ کر کوئی گیا قطب المدار
جز تمہارے کوئی بھی حامی نہیں سنسار میں
رہ گیا ہے بس تمہارا آسرا قطب المدار
تاج شاہی کی تمنا اور نہ مال و زر کی چاہ
آپ ہی ہیں بس ہمارا مدعا قطب المدار
دفن ہے اک دل ہمارا آپ کے قدموں تلے
اس کی دھڑکن پر نظر رکھنا سدا قطب المدار
تیرے در کو چھوڑ کر در در نہیں کرتا سوال
ہے بہت خودار ہر منگتا ترا قطب المدار
اس کے دم سے روشنی قائم رہے سنسار میں
دیجئے مصباح کو ایسی ضیا قطب المدار