جلالی ہے دنیا جمالی ہے دنیا

 جلالی ہے دنیا جمالی ہے دنیا
محمد کی سب سے نرالی ہے دنیا

محمد نے فاقے کے انداز دیکر

اندھیرے سے غم کے نکالی ہے دنیا


مقام محمد کے عرفاں سے ہم نے

سنبھالی ہے عقبی بنا لی ہے دنیا


غلامان احمد نے ہے جب بھی ہے چاہا

تو قدموں پہ اپنے جھکالی ہے دنیا


جو فاقہ کریں ہو کے مولائے عالم

اب ایسوں سے واللہ خالی ہے دنیا


حقیقت بناتا ہے فرض مسلمان

یہ مانا طلسمِ خیالی ہے دنیا


” ادیب ” ہم نے صدقے میں اپنے نبی کے

نگاہوں سے آخر گرالی ہے دنیا

 _______________


_________

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *