حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

جو دکھے دل کا ہے مدعا آگئے

On: August 29, 2025 2:08 AM
Follow Us:
سید روح المنعم

جو دکھے دل کا ہے مدعا آگئے
غمزدوں لو حبیب خدا آگئے

جسکی شوکت پہ ہے ناز جبرئیل کو
وہ فرشتوں کا بھی مقتدی آگئے

چاند سورج ستارے یہ کہنے لگے
رونق بزم غار حرا آگئے

پارسائی پہ جسکی ہے نازں فلک
آج کی صبح وہ پارسا آگئے

اب نہ کوئی پریشان ہوگا کبھی
دافع ظلم و رنج و بلا آگئے

غمزدہ خوش ہوئے اور یہ کہنے لگے
مصطفی آگئے مصطفیٰ آگئے

جب ڈرا قبر کی تیرگی سے ہے شاد
صاحب نور لیکر ضیاء آگئے

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment