دل ہے شیدا مدار اعظم کا

 دل ہے شیدا مدار اعظم کا

لب پہ چرچہ مدار اعظم کا


نور بکھرا یہاں ہے ہر جانب

عرس آیا مدار اعظم کا


ناز کرتے ہیں متقی جس پر

ہے وہ تقوی مدار اعظم کا

madaarimedia

ہند کے جتنے ہیں ولی سب نے

فیض پایا مدار اعظم کا


رب کرے گا قبول تیری دعا

دے وسیلہ مدار اعظم کا


اس کی منزل امام اعظم ہیں

جو ہے رستہ مدار اعظم کا


سر حق کے نہ راز کھل جائیں

یوں ہے پردہ مدر اعظم کا


مرتبہ اولیاء کی ہر صف میں

سب سے اعلی مدار اعظم کا


فرض ہے احترام جس کا شجر

ہے وہ کنبہ مدار اعظم کا


Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *