حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

دلوں میں پیار کس درجہ مدار العالمیں کا ہے

On: August 3, 2025 4:00 PM
Follow Us:
 دلوں میں پیار کس درجہ مدار العالمیں کا ہے

جسے دیکھو وہی شیدا مدار العالمیں کا ہے


علی بصری حبیب و بایزید حضرت بدیع الدین

بہت ہی مختصر شجرہ مدار العالمیں کا ہے


کوئی اعجاز دیکھے نور والے کی ہتھیلی کا

منور کس قدر چہرہ مدار العالمیں کا ہے


صدائیں گونجتی ہیں ہند میں اللہ اکبر کی

جو سچ پوچھو تو یہ صدقہ مدار العالمیں کا ہے


مدار العالمیں کے منکروں کا حشر کیا ہوگا

شفیع حشر سے رشتہ مدار العالمیں کا ہے


نظامی قادری چشتی سہروردی کہ ہوں نوری

سبھی کو سلسلہ پہنچا مدار العالمیں کا ہے


میرے سرکار نے شہرت نہ چھوڑی سرزمین کوئی

جہاں دیکھو وہاں چلہ مدار العالمیں کا ہے
 —-

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment