madaarimedia

دیکھتے ہی آپکا روضہ مدار العالمیں

 دیکھتے ہی آپکا روضہ مدار العالمیں

یاد آیا آپکا روضہ مدار العالمیں


دن کے سورج کے اجالے کیا الجھائیں گے ہمیں

ہے نظر میں آپکا چہرا مدار العالمیں


اہل عرفاں کی نظر میں گوہر نایاب ہے

آپکی ایسن کا ہر قطرہ مدار العالمیں


المدد ہر سمت ہیں ظلم و ستم کی آندھیاں

اور میں ہوں بیکس و تنہا مدار العالمیں


وقت کے ہمراہ آئیں چاہے جتنے انقلاب

ہم نہ چھوڑیں گے ترا رستہ مدار العالمیں


کس کو جا کر میں سناؤں اپنی روداد الم

جز تمہارے کون ہے میرا مدار العالمیں


میری پونجی میری دولت اور میری کائنات

مری دنیا اور مری عقبی مدار العالمیں


سورۂ بقرہ کی آیت کو بنالینا دلیل

اور سدا اعلان سے کہنا مدار العالمیں


آپ ہیں چرخ ولا کے آفتاب نیم روز

سب سے بڑھ کر آپ کا رتبہ مدار العالمیں


جاگ اٹھا سویا ہوا بی بی نصیبہ کا نصیب

ہے دعاؤں کا تری صدقہ مدار العلمین


سب کو ملتی ہے یہاں مصباح منہ مانگی مراد

آپکا دربار ہے سچا مدار العالمیں
 
ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories