حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

فخر مزدوروں کو بخشا ہے رسول پاک نے


On: March 5, 2025 6:05 PM
Follow Us:
 
فخر مزدوروں کو بخشا ہے رسول پاک نے
دست محنت کش کو چوما ہے رسول پاک نے

اپنی یادیں اپنا غم اپنی محبت بخش کے
میرے دل کو دل بنایا ہے رسول پاک نے

زخم کھا کر تم دعا کرنا زمانے کے لئے
یہ سبق ہم کو سکھایا ہے رسول پاک نے

زندگانی کے علائق اب مجھے روکیں گے کیا
مجھ کو طیبہ میں پکارا ہے رسول پاک نے

تیری قسمت پر پہاڑوں کو نہ کیوں کر رشک ہو
سنگ اسود تجھ کو چوما ہے رسول پاک نے

ہائے اس ظالم جہاں نے ان پہ ڈھائے ہیں ستم
جن کو کاندھوں پر بٹھایا ہے رسول پاک نے

بے کسوں کو مفلسوں کو بے سہاروں کو سدا
اپنے سینے سے لگایا ہے رسول پاک نے

اپنے جلووں کی درخشانی سے اے ” مصباح ” دیکھ
دونوں عالم کو سجایا ہے رسول پاک نے
ـــــــــ

——

Poetry group

Join Now

Artical group

Join Now

My WhatsApp Channel

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment