فیضان مداری فیضان مداری فیضان

 فیضان مداری فیضان مداری فیضان
پاتے ہیں اور پائیں گے دیوانے مداری

ٹھوکر سے اپنی پل میں جو مردوں کو جلائے

ہاتھوں سے جس کو اپنے نبی کھیر کھلائیں

تا عمر رکھے روزہ پیئے اور نہ کھائے

ہو پائے بھلا کیسے بھلا شان مداری


فیضان مداری فیضان مداری فیضان

@Madaarimedia

آقا نے اسے بھیجا ہے مانو یا نہ مانو

بھارت میں پہلے آیا ہے مانو یا نہ مانو

جو دین نبی لایا ہے مانو یا نہ مانو

اے اہل وطن تم پہ ہے احسان مداری


فیضان مداری فیضان مداری فیضان


کرنے در مدار کے پر کیف نظارے

آئے ہیں مکن پور جو عشاق یہ سارے

سادات مکن پور کی آنکھوں کے ہیں تارے

آئے ہیں مکن پور جو مہمان مدار


فیضان مداری فیضان مداری فیضان


فیضان مدار دو جہاں کو وہی اکثر

گمراہ سب کو کرتے ہیں منسوخ بتا کر

دیکھو تو ذرا ان کی کتابوں کو اٹھا کر

تھامے نظر آتے ہیں وہ دامان مداری


فیضان مداری فیضان مداری فیضان


یہ تابعی ہے آل رسول عربی ہے

حسنی حسینی فاطمی اولاد علی ہے

جو ناز ولایت ہے وہی زندہ ولی ہے

آسان نہیں دوستو عرفان مداری


فیضان مداری فیضان مداری فیضان


رہزن یہ تم سے نعمتیں نہ لوٹنے پائے

رشتہ مدار پاک سے نہ ٹوٹنے پائے

دامن میرے مدار کا نہ چھوٹنے پائے

محشر میں کام آئے گا دامن مداری


فیضان مداری فیضان مداری فیضان


سینے میں جس کے عشق نبی ہوتا نہیں ہے

فیضان مصطفی وہ کبھی پاتا نہیں ہے

جو میرے نبی کا نہیں وہ میرا نہیں ہے

ہے کتنا حسیں شاد یہ فرمان مداری


فیضان مداری فیضان مداری فیضان
—————–

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *