مثل سورج کے ہے سیرت سید سالار کی

 مثل سورج کے ہے سیرت سید سالار کی

کون کر پائے گا مدحت سید سالار کی


میرا دعوی ہے جہنم اسکو چھو سکتا نہیں

جس کے دل میں ہے محبت سید سالار کی


واقعی وہ قافلہ گمراہ ہو سکتا نہیں

جسکو حاصل ہے قیادت سید سالار کی


آج بھی ہے انکی محکومی میں یہ سارا جہاں

اب بھی ہے سب پر حکومت سید سالار کی


کیوں نہ اے مصباح میرے دل کو ان سے پیار ہو

میرے آقا سے ہے نسبت سید سالار کی
 
ـــــــــ
——

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *